عوام ایکسپریس کاافتتاح 20دسمبر کے روز ہوگا

پشاورکینٹ سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس کاافتتاح کل 20دسمبر بدھ کے روز ہوگا  اس حوالے سے ایک افتتاحی تقریب کااہتمام کیا گیا ہے  پاکستان ریلوے پشاورڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مقصود احمدجان عوام ایکسپریس کا افتتاح کرینگے اور موقع پر موجود مسافروں کا استقبال اور انہیں رخصت کرینگے  واضح رہے کہ عوام  ایکسپریس کا دوبارہ  اجراء مسافروں کے پرزور مطالبے پر کیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ ماہ سے ہی ٹکٹوں کا اجراء کر دیا گیا تھا  مسافروں نے آن لائن ٹکٹ بھی بک کرائے ہیں ۔