خیبر پختون خوا کے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے. پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 29 فروری 2025 مقرر کی گئی ہیں.