الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21 دسمبر تک پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔

دوران سماعت نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج جواب جمع کردیں گے۔

جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے خلاف 21 دسمبر تک کارروائی نہ کی جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک کر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔