پشاور: پشاور ہائیکورٹ میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی،عدالت میں وکلا نے ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کردی۔
پشاورہائیکورٹ میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے وکلا لڑ پڑے۔ عدالت کیاحاطے میں وکلا کے ایک دوسرے کو دھکے دئیے۔
وکلا نے ایک دوسرے پر مکوں کی برسات کردی جس جس کے باعث اے این پی کا ایک وکیل زخمی ہوگیا۔ تاہم ابھی تک لڑائی وجہ سامنے نہیں آسکی۔