خیبر پختون خوا میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے سرغنہ دہشت گرد ظفر کے افغان باشندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبر پختون خوا پولیس نے پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹارگٹ کلنگ گروہ کے افغان سرغنہ ظفر کی تفصیلات جاری کر دیں۔
پولیس دستاویز کے مطابق افغان دہشت گرد سکھ، کرسچن اور مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا۔
دہشت گرد ظفر کالعدم تنظیم کا کارندہ اور افغانستان کا باشندہ تھا۔
ٹارگٹ کلر ظفر نے 2 سکھ، 2 کرسچن اور 5 مذہبی رہنماؤں کو قتل کیا تھا۔
مطلوب افغان ٹارگٹ کلر دہشت گرد ظفر پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کے قبضے سے موٹر سائیکل، پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔