بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کے مومی مجسمے عالمی شہرت یافتہ ’مادام تساؤ میوزیم‘ کی زینت بن گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کے شاندار کیریئر اور عالمی اثر و رسوخ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے مومی مجسموں کو لندن اور سنگاپور کے عالمی شہرت یافتہ ’مادام تساؤ میوزیم‘ میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
رنویر سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن اور سنگاپور کے عالمی شہرت یافتہ ’مادام تساؤ میوزیم‘ میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے اپنے دونوں مومی مجسموں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں بچپن سے لے کر اب تک جب بھی دنیا کی چند مشہور اور ممتاز شخصیات کے ساتھ اپنے والدین کی پرانی تصاویر دیکھتا تھا تو وہ تصاویر مجھے ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی تھیں صرف اس لیے کہ ان مشہور شخصیات کے لندن کے مشہور مادام تساؤ میوزیم میں مومی مجسمے موجود ہیں۔