چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا جناب ندیم اسلم چوہدری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جناب عابد مجید صاحب کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔
ان کا استقبال آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود، ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات حامد الرحمان اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور وسیم خان نے کیا۔
انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ملاقات کی ۔
انہیں سیکیورٹی انتظامات اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کے بارے میں بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے جیل انڈسٹریز، ویڈیو لنک سہولیات کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے سنٹرل جیل پشاور کے احاطے میں واقع مینٹل ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ حکام کو مینٹل ہسپتال کو فوری طور پر اپنی مقررہ جگہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی-
معزز چیف سیکرٹری نے محکمہ جیل خانہ جات اور معزز آئی جی جناب عثمان محسود صاحب کے جانب سے صوبے بھر کے جیلوں میں قیدیوں کی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیاں شروع کرانے پر سراہا۔