پشاور ' سکھ اور مسیح برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں افغان باشندہ ملوث نکلا

پشاور: سکھ اور مسیح برادری کے افراد کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں افغان باشندہ ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کی تفصیلات جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ پشاور میں فرقہ ورانی ٹارگٹ کلنگ میں افغان باشندہ ملوث تھا۔

دستاویزات کے مطابق دہشتگرد ظفر 2 سکھ، 2 مسیح، 5 مذہبی رہنماؤں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، ظفر کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گا کہ مطلوب دہشتگرد ظفر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔