پی ٹی آئی نے 8 فروری کے عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے لئے جمعرات کو سپریم کورٹ میں اہم درخواست دائر کردی۔
یہ درخواست الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے کچھ دیر بعد دائر کی گئی۔ اسی نوعیت کی ایک درخواست جمعرات کی صبح لاہور ہائی کورٹ میں بھی دائر کی گئی جس پر عدالت نے سماعت بھی کی۔
تاہم پی ٹی آئی حلقوں کے مطابق چونکہ ہائی کورٹس سے پارٹی کے حق میں حکم جاری ہونے کا امکان نہیں اس لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔