کرک میں ملزمان پر جیل عملے کا بدترین تشدد، ویڈیو وائرل سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا

کرک میں ملزمان پر جیل عملے کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

صوبہ خیبر پختون کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں ملزمان پر جیل عملے کے بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق شاہد ایاز اور محمد افنان نامی دو قیدیوں سے آئس برآمد ہوئی تھی، اور دونوں کرک کی سینٹرل جیل میں قید تھے۔

منشیات کیس میں قید دونوں ملزم پر جیل سپرنٹنڈنٹ کی موجودگی میں بدترین تشدد کیا گیا، اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر آئی جی جیل عثمان محسود نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا، جب کہ سپرنٹنڈنٹ سمیت 17 اہلکاروں کو معطل کردیا۔