جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا داژہ غنڈے میں تھانے کی تعمیر پر کام کرنے والے پانچ مزدوروں کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واناداژہ غنڈے میں تھانے کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے سوتے ہوئے قتل کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے کلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مزدوروں کا تعلق شکئی کے علاقے سے ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان عبدالناصر نے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش میں ہیں۔