محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی مفت درسی کتب فراہمی کیلئے نئی پالیسی جاری

خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال 2024-25ء کیلئے مفت درسی کتب کی سکولوں کو فراہمی کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی ہے  جس کے مطابق پہلی سے تیسری جماعت تک کے طلبہ کوڈیمانڈ کے مطابق 100فیصد کتب فراہم کی جائیں گی  چوتھی و پانچویں کلاسز کے 80 فیصد طلبہ کو مفت کتب ملیں گی جبکہ بقایا 20 فیصد طلبہ کو پرانی یعنی استعمال شدہ کتابیں دی جائیں گی  اسی طرح  جماعت ششم سے بارویں تک کے طلبہ کو ڈیمانڈ کے برعکس  50 فیصد مفت درسی کتب دی جائیں گی  ان طلبہ کو 50فیصد پرانی استعمال شدہ کتابیں مہیا کی جائیں گی  نئی پالیسی کے مطابق جوطلبہ  پچھلی کلاس کی مکمل کتابیں واپس نہیں کریں گے ان کو نئی کلاس کیلئے پچھلے سال کی پرانی کتب دی جائیں گی اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے ڈی ای او ز کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔