محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سرکاری سکولوں کو کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں آئندہ ہفتے ریٹرننگ آفیسرز اور الیکشن کمیشن کا دیگر عملہ سرکاری سکولوں کا وزٹ کریگا اور ان سکولوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں تبدیل کرنے کے انتظامات کا جائزہ لے گا اس حوالے سے محکمے نے سرکاری سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران روزانہ ایک ٹیچر اور درجہ چہارم کی ڈیوٹی لگائیں جو الیکشن کمیشن کے عملے کی معاونت کر سکے سکول سربراہوں کی خود موجودگی بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔