محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر پشاور سمیت صوبے کے 6اضلاع کے مختلف کیڈرز کے 161اساتذہ کو گریڈ 16ریگولر دیکر ایس ایس ٹی کے عہدے پر ترقی دیدی اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایس سی ٹی سی ٹی پی ایس ایچ ٹی ایس حی ایس ٹی ایس ڈی ایم اور دیگر کیڈر کے اساتذہ شامل ہیں پشاور کے 45 لوئر دیر 48 مانسہرہ 23 چارسدہ 22 ہری پور 15 ٹانک کے 8اساتذہ ایس ایس ٹی کو عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے پشاور کے ترقی پانیوالے اساتذہ میں دا ئو د خان اور دیگر شامل ہیں