پنجاب میں اسموگ مکمل طور پر ختم تو نہیں ہوئی لیکن سردی بڑھتے ہی دھند میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہر طرف دھند کا راج ہے جب کہ حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی، اس ضمن میں موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔
ادھر اسلام آباد و گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تو دوسری جانب پشاور میں بارش کے بعد خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔