خیبرپختونخوا حکومت نے نگران صوبائی کابینہ میں مذید دو مشیروں کو شامل کرلیاہے اعلامیہ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ کی مشاورت سے نگران صوبائی کابینہ میں دو مذید مشیروں کی منظوری دیتے ہوئے محمد اشفاق خان اور سید ارشاد حسین کو نگران وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیاہے، کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے مشیروں کے محکموں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا