ڈیوس کپ پاکستان میں ہی ہوگا ' بھارت کی آخری کوشش بھی ناکام

لندن: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان میں نہ کھیلنے کی بھارتی اپیل کو مسترد کردیاہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ گروپ ون ٹائی تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔

بھارتی ٹینس فیڈریشن نے سیکیورٹی کوجواز بناکر یہ مقابلے پاکستان سے کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

پاکستان نے بھی جواب میں اپنا بھرپور کیس پیش کیاتھا، جس پر ڈیوس کپ کی مقابلے کرانے والی کمیٹی نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

کمیٹی اراکین نے موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان میں حالات ایسے نہیں کہ میچز نہ ہوسکیں۔گزشتہ دو ماہ میں دوسری بار بھارتی ٹینس فیڈریشن کی پاکستان میں نہ کھیلنے کی اپیل مسترد ہوئی ہے۔