زمان خان کے یارکر پر گلین میکسویل کلین بولڈ ہوگئے

بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کے یارکر پر گلین میکسویل کلین بولڈ ہوگئے۔

بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ بولر زمان خان کے خطرناک یارکر کو ملیبرن اسٹار کے گلین میکسویل سمجھ نہ سکے اور بڑی ہٹ لگانے کے چکر میں کلین بولڈ ہوگئے۔

میکسویل کو زمان خان نے 30 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

زمان خان نے 13ویں اوور میں میکسویل کی وکٹ لی، زمان نے 1.2 اوورز میں 8 رنز دے کر میکسویل کی وکٹ حاصل کی تھی۔

فاسٹ بولر نے چار اوورز میں 24 رنز کے دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو بھی زمان کا نشانہ بنے۔

زمان خان کو شاندار بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے 79 ٹی 20 میچ میں 100 ٹی ٹوئنٹی وکٹ حاصل کی ہیں، پی ایس ایل میں زمان خان لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔