صوبائی حکومت نے عالمی بنک کے مالی تعاون سے تمام انتظامی محکموں کے ڈیٹا منیجمنٹ سسٹم کو منیول سے ''ڈیجیٹل ورک سپیس ''پر منتقل کرتے ہوئے ابتدائی طورپر محکمہ خزانہ سمیت چار سرکاری محکمو ں کو اس پر فوری عمل درآمد کرنے جبکہ باقی تمام انتظامی محکموں کو دو ماہ میں اس پر مکمل عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونیوالے حالیہ اجلاس میں کیاگیاہے، ،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سینئر ممبربورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ اورتمام انتظامی سیکرٹریوں کے نام جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ عالمی بنک کے مالی تعاون سے ڈیجیٹل ورک سپیس متعارف کرایا گیا ہے، اس لئے تمام انتظا می محکموں کیلئے لازم ہے کہ متعار ف کرائے جانیوالے لازمی ڈیجیٹل ورک سپیس پر اپنا ڈیٹامنیجمنٹ سسٹم اس پر منتقل کریں،مراسلے میں کہاگیاہے کہ اس حوالے سے پہلے انتظامی محکموں کے عملے کو ضروری تربیت دی گئی ہے، مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ابتدائی طورپر اس نئے سسٹم کا آغا ز محکمہ خزانہ، محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ کھیل و امور نوجوانان سے کیا جائے جبکہ آئندہ دو ماہ کے اندر تمام انتظامی محکمے اس مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس نئے نظام پر منتقل ہوجائیں۔