نانک پورہ : معروف حکیم ان کے بیٹے و داماد کے قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا

تھانہ گلفت حسین شہید (ہشتنگری ) کے علاقے نانک پورہ میں معروف حکیم ان کے بیٹے و داماد کے قاتلوں کا سراغ نہ لگ سکا جبکہ 3 ہفتوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ تہرا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے یا پھر معاملہ کچھ اور ہے ؟قاتل کہاں سے آیا ؟ کون سا راستہ استعمال کیا ؟ فوٹیجز  آلہ قتل سب کچھ حاصل کیاگیا ہے لیکن قاتل کہاں ہے ؟اور وجہ قتل کیا ہے؟ کسی کو کچھ نہیں معلوم واضح رہے کہ 30 نومبر کو (ہشتنگری ) کے علاقے نانک پورہ میں مریض کے روپ میں آنیوالے مسلح شخص نے مطب میں گھس کر معروف حکیم محمد سلیم ولد محمد اسد ساکن رشید آباد کو بیٹے عبد الرحمن اور داماد عبد الودود اختر ولد اختر علی ساکن ترناب فارم چمکنی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے بعد ملزم فرا رہوگیا ادھر پولیس نے کئی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجزبھی حاصل کی ہے جبکہ قاتل نے چیک اپ کیلئے اپنا نام جنید ظاہر کرکے پرچی حاصل کی تھی اس کے علاوہ کارخانو سے کون سے مسافر ویگن کے ذریعے آیا  آلہ قتل کہاں نکاسی آب کے نالے میں پھینکا  سب کچھ حاصل کرلیاگیا ہے لیکن تاحال اس بات کا تعین نہیں ہوا کہ وجہ قتل کیا ہے اور قاتل کون تھا ؟