خیبرپختونخوا حکومت نے عام انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لی ہیں صوبے میں انتخابات کیلئے ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں اور صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیںذرائع نے بتایاکہ صوبے میں پولنگ کیلئے 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور 6 ہزار 581 حساس قرار دیئے گئے ہیں پولنگ اسٹیشنز میں خصوصی افراد کیلئے 6 ہزار ریمپس بنائے گئے ہیں525 مزید ریمپس بھی تیار کئے جارہے ہیں۔