میٹروپولیٹن کونسل دوسال بعد بھی نامکمل'کمیٹیاں نہ بن سکیں

میٹرو پولٹن پشاورکے دو سال گزرنے کے باوجود کمیٹیاں نہ بن سکیں دو سال گزرنے کے باوجود میٹرو پولٹن میں نہ تو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو سکی اور نہ ہی ڈپٹی کنوینر کی نامزدگی ہو سکی ' میئر پشاور کی جانب سے حکم امتناعی حاصل کرنے کے باعث ڈپٹی کنوینر کے انتخابات نہ ہو سکے میٹرو پولٹن پشاور میں 194ممبران میں سے جے یو آئی کے 22ممبران ہیں جبکہ بعض آزاد امیدواورں نے بھی جے یو آئی کی حمایت کی ہے تاہم 150سے زائد ممبران کو دو سال گزرنے کے باوجود ان کے اختیارات نہ مل سکے ۔ تمام کمیٹیوں کے اختیارات اس وقت ڈسٹرکٹ میئر پشاور کے پاس ہیں بی سی اے کمیٹی ، ورکس کمیٹی ، گارڈن کمیٹی ، پارلیمنٹرین کمیٹی ، سمیت دیگر کمیٹیوںکی تشکیل دو سال گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی ہے۔ دو سال گزرنے کے باوجود بدقسمتی سے میٹرو پولٹن پشاور میں اپوزیشن لیڈر کی ن امزدگی نہ ہو سکی ۔ 150سے زائد اپوزیشن ممبران کی موجودگی کے باوجود اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہ ہو سکا ۔ ڈپٹی کنوینر کے لئے بھی انتخابات نہ ہو سکے کم ممبران کے باوجود مخصوص ایک پارٹی کے ڈپٹی کنوینر لانے کے لئے کو ششیں کی جا رہی ہیں۔