شدید دھند کے باعث لاوہر آنے والی تین ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
لاہور ائر پورٹ پر دھند اعر تکنیکی وجوہات کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔
پاکستان انٹرنینشل ائر لائنز (پی آئی اے) اور نجی ایئر لائنز کی کراچی سے لاہور آنے والی تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
نجی ایئرلائن کی ابوظبی سےلاہورآنےوالی پرواز جب کہ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 471 بھی تاخیر ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
شدہد دُھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فور شیرشاہ سے شاہ کوٹ اور ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بند کر دی گئی۔
موٹر وے پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خراب ائرکوالٹی انڈیکس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا اورکراچی کا چوتھا نمبر ہے۔