پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا :بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج عدلیہ نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا اعتماد بحال کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، عدالت نے ہر شق دیکھی، الیکشن کمیشن کا آرڈرمعطل کیا، پشاورہائیکورٹ نے سازش پر آخری کیل ٹھوک دی۔

اس موقع پر وکیل رہنما علی ظفر نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ کے جج صاحبان نے ہمیشہ انصاف کا سر اونچا کیا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے، غیرقانونی،غیرآئینی آرڈر کے ذریعے بلے کا نشان چھین لیا گیا تھا۔