نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اندازوں سے اسموگ پر قابو نہیں پاسکتے۔
کابینہ کمیٹی برائے انسدادِ اسموگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ حکومت کے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں۔
اجلاس میں اسموگ سے متعلق انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صرف قیاس آرائیوں کے ذریعے اسموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں غیرمعیاری پیٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔