سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

 پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے اپنا مختصر فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے کہا کہ فریقین درخواست گزار کو اگلی سماعت سے پہلے نیا شناختی پاسپورٹ جاری کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی عدالت نے مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔خیال رہے کہ مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے تھے۔

انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تھے۔