پشاور این اے32  پر شیر مروت اور تیمو ر جھگڑا کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا   

پشاور:پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے حلقہ این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ تحریکِ انصاف ہی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور شیر افضل مروت کے درمیان تنازع کا سبب بن گیا۔

سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے۔  بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنماء الیکشن لڑے۔

 اس معاملے پر مرکزی رہنماء پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32 پر الیکشن لڑنیکے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔