طبی ماہرین نے ایک تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا ہے کہ فضائی آلودگی خطرناک اور جان لیوا بیماریوں کی اہم وجہ بن سکتی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق طبی ماہرین نے نئی تحقیق اور مطالعے میں پتا چلایا ہے کہ فضائی آلودگی دل، پھیپھڑوں کی بیماری کے علاوہ چھاتی کے کینسر کے خطرات میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل ہیلتھ سائنسز (این آئی ای ایچ ایس) امریکہ اور نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی) کے محققین نے دریافت کیا کہ چھاتی کے کینسر کے واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ ان خواتین میں دیکھا گیا جن کے گھر کے قریب آلودگی کے ذرات کی سطح زیادہ تھی ۔
آلودگی میں گاڑیوں کا اخراج، جلتا ہوا تیل یا کوئلہ، لکڑی کا دھواں، نباتات کا جلنا اور صنعتی اخراج شامل ہے جن سے پیدا ہونے والے ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پھیپھڑوں میں گہرائی تک بذریعہ سانس ساخل ہوسکتے ہیں ۔