وفاقی حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر پراونشل منیجمنٹ سروس گریڈ 19 کے 13 افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل ہونے کے بعد انہیں وفاقی سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، صوبائی سروس سے وفاقی سروس میں شامل ہونے والے گریڈ 19 کے 13 افسران میں 6 کا تعلق خیبرپختونخوا اور سابقہ فاٹا سے ہے اس سلسلے میں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے پراونشل منیجمنٹ سروس سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل ہونے والے گریڈ 19 کے 13 افسران میں 4 کا تعلق پنجاب ، 4 کا تعلق خیبرپختونخوا، 2 کا تعلق سابقہ فاٹا، 2 کا تعلق صوبہ بلوچستان جبکہ ایک کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے ، خیبرپختونخوا کے پی ایم ایس گروپ کے جن افسران کا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کیا گیا ہے ان میں محمد نعیم خان ،سردار اسد ہارون ،محمد شکیل اور بشارت احمد شامل ہیں، اسی طرح سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پی ایم ایس گروپ کے جن دو افسران کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شامل کیا گیا ہے ان میں محمد ریاض خان اور خالد خان شامل ہیں۔