خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی محکمہ ماحولیات کو سموگ منیجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے اہم اجلاس آج جمعہ کے روز کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے ، اس حوالے کمشنر پشاور کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات ،ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر پشاور، میئر پشاور، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور، ڈائریکٹر ایسٹ اینڈ ویسٹ میٹروپولٹن پشاور ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی اور تحصیل ناظمین کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اہم اجلاس آج جمعہ کو کمشنر پشاور کے آفس میں طلب کیا گیا ہے جس میں صوبے میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق ایشوز پر غور کیا جا سکے، مراسلے میں محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی گئی کہ صوبے میں سموگ منیجمنٹ پلان تیار کرنے کے علاوہ اس حوالے اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کیلئے تیار کی حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ پیش کی جائے ،تاکہ مذکورہ اجلاس میں اس کا بھی جائزہ لیا جاسکے۔