صوبائی حکومت نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر گریڈ 19 کے دو افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ترقی دینے کے بعد ان کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں، اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ فارسٹ آف ریجن ٹو کفایت اللہ کو گرید 19 سے گریڈ 20 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور جبکہ کنزرویٹر آف فارسٹ کوہاٹ فارسٹ سرکل پشاور فضل الٰہی کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے کر چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ملاکنڈ فارسٹ ریجن تھری سوات تعینات کردیا گیا ہے۔