خواتین، اور خواجہ سراؤں کو بھی معلومات تک رسائی کے قانون اور اس کے فوائد سے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن نے صوبے دیگر طبقات کے علاوہ معاشرے کے پسماندہ اور نظر انداز طبقے خاص کر خواتین، اور خواجہ سراؤں کو بھی معلومات تک رسائی کے قانون اور اس کے فوائد سے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن اور غیر سرکاری تنظیم "دہ حوا لور " کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں معاہدے کے تحت دونوں ادارے معلومات تک رسائی کے قانوں کے بارے میں عوام خاص کر خواتین اور ٹرانسجینڈر کی آگاہی کیلئے مل کر کام کریں گے جس میں اس قانون کے بارے میں عوام کیلئے آگاہی سیمینارز، وکلاء کیلئے ٹریننگز اور ورکشاپس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر آر ٹی آئی سے متعلق ٹاک شوز کا انعقاد کیا جائے گا معاہدے کے تحت ان سرگرمیوں کا انعقاد خیبر پختونخواہ کے مخصوص اضلاع یعنی مردان، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور ضم شدہ علاقوں کے مخصوص اضلاع  میں کیا جائے گا۔