صوبائی محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا نے صوبے کے ضم اضلاع میں رواں مالی سال 24۔2023 کی پہلی سہ ماہی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور تیز تر ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے اعدادوشمار طلب کئے ہیں، اس سلسلے میں محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی سیکرٹری محکمہ خزانہ کے نام جاری مراسلے میں ان سے درخواست کی ہے کہ مذکورہ اعداد وشمار انہیں ای میل کے ذریعے ارسال کی جائیں، جس کا نیشنل ایکشن پلان 2023 کے تحت ضم اضلاع میں اصلاحات پروگرام کے جائزہ لیا جائے گا۔