قرآن کریم کی طباعت کا جائزہ لینے اورخلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں قرآن کریم کی طباعت کا جائزہ لینے اورخلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ محکمہ اوقاف کے قرآن بورڈ کے پہلے اجلاس میں کیا گیا اجلاس کی صدارت چیئر مین بورڈ مولانا طیب علی قریشی نے کی جس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف حامد علی گگیانی نے بھی شر کت کی بورڈ کے شرکاء نے صو بے بھر میں قر آن پاک کی عظمت اجاگر کرنے اوراس کے ساتھ منسلک تمام امور فوری طور پر نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔