گریڈ 20میں ترقی کے لئے 35ویں لازمی تربیتی سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لئے صوبائی حکومت سے گریڈ انیس کے افسران کے نام طلب کر لئے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وفاق کے ماتحت سروس کیڈر ، وفاقی وزارتوں ، ڈویژنوں ، خود مختیار و نیم خود مختیار محکموں سے افسران کے نام 10فروری تک بھیجوانے کی ہدایات کی ہے کورس 25مارچ سے 20جولائی 2024کو ہو گا کورس نیشنل مینجمنٹ کالج پشاور ، لاہور ، کراچی اور اسلام آبادمیں ہو گا۔