مالاکنڈاور قبائلی اضلاع میں کیپرا کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری

مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں کیپرا کا  دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور یکم جنوری سے قبائلی اضلاع ،مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کی وصولی کے لئے کیپرا کے دفاترکھول دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں محکمہ ایکسائز کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا تیسرے مرحلے میں پراپرٹی ٹیکسز کی وصولی شروع کر دی جائیگی ، مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع کو ٹیکس نیٹ ورک میں لانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا  رہی ہے کہ آئندہ سال سے مختلف ٹیکسز کی وصولی شروع کی جا سکے بتایا گیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر ٹھیکیداروں سے کیپرا ٹیکسز کی وصولی کی جائے گی مالاکنڈ ڈویژن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات کو فائنل کیا جارہا ہے قبائلی اضلاع کودوسرے مرحلے میں فائنل کر دیا جائے گا تاہم کنٹریکٹرز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں ان سے کیپرا ٹیکس کی وصولی شروع کی گئی ہے مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات تیزکر دیئے گئے ہیں ۔