محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی سال 2023 میں سیاحوں کی آمدسے متعلق رپورٹ جاری کر دی صوبے کے مختلف ڈسٹرکٹ میں کتنے کتنے سیاحوں کی ریکارڈ آمد ممکن ہوئی، رپورٹ جاری کردی گئی ورلڈ بینک کے کائیٹ پراجیکٹ کے زیرنگرانی 1422 کال سنٹر نے ڈیٹا جمع کیایکم جنوری سے 26دسمبر2023تک 1کروڑ69لاکھ، 88ہزار946سیاحوں نے صوبے کا رخ کیاصوبے کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد4ہزار554رہی۔سال 2023 میں سب سے زیادہ سیاح گلیات وادی میں ریکارڈ کئے گئے، گلیات میں جنوری سے دسمبر تک 63لاکھ، 48ہزار سے زائد سیاح سیر و تفریح کیلئے گئے، وادی ناران کاغان میں 50لاکھ 80 ہزار، مالم جبہ میں 35لاکھ 49ہزار سے زائد سیاح آئے، دیر اپر اور دیر لوئر میں ایک سال کے دوران 13لاکھ 80ہزار 740 سیاح سیرو تفریح کیلئے گئے۔چترال لوئر میں 5لاکھ91ہزار330جبکہ اپر چترال میں 38ہزار 771 سیاحوں کی آمد ہوئی سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح 1ہزار624 سیاح چترال لوئر میں ریکارڈ کئے گئے چترال اپر میں 791، دیر اپر اور لوئر میں 417، گلیات میں 237، مالم جبہ میں 588 جبکہ ناران کاغان میں 897 غیر ملکی سیاح آئے۔