قمر دین میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جوانسال رکشہ ڈارئیور جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ گڑھی قمر دین میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جوانسال رکشہ ڈارئیور جاں بحق ہوگیا غفلت کا مرتکب نامعلوم ڈرائیور وقوعہ کے بعد گاڑی سمیت فرار ہوگیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے محمد نبی ولد عبد اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بھانہ ماڑی پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا منصور رکشہ ڈرائیور ہے گزشتہ روز وہ مزدوری کیلئے حیات آباد کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں رنگ روڈ پر قمر دین گڑھی کے قریب ٹرالی نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ نامعلوم ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔