صوبائی دارالحکومت پشاور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سکول بسوں کیلئے فنٹس سرٹیفکیٹس لازمی قراردیدیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں کو مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان اور سی سی پی او سید اشفاق انور کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے شہر میں آلودگی کے روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے سکولز بسوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ لیٹرز جاری کردیئے واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (ویٹس) کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لا رہی ہیں چیف ٹریفک آفیسر نے سکولز مالکان کو ہدایت کی ہے وہ سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے سے پہلے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے سکول بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کرلیں اور جو بسیں فٹنس کے قابل نہیں و دھواں چھوڑتی ہوں ان کی مرمت کی جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ (ویٹس) کی جانب سے شہر بھر میں آلودگی پھیلانے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔