سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ (ایس آئی ڈی بی ) نے ملازمین کی ماہانہ اجرت 32000 کرنے کی منظوری دے دی صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ماہانہ کم سے کم تنخواہ 32000روپے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ایس آئی ڈی بی نے اپنے مالی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا اپنے ذرائع آمدن کو بڑھایا اس سلسلے میں ایس آئی ڈی بی ایمپلائز یونین نے بھی انتظامیہ سے رابطہ رکھا اخر کار مالی امور کا جائزہ لینے اور یونین کی درخواست پر ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے ماہانہ تنخواہ بڑھنے پر ملازمین نے ایس آئی ڈی بی انتظامیہ اور یونین کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کاوشوں سے ان کی ماہانہ تنخواہ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
