حاجی عدیل مرحوم کے فرزند عدنان جلیل نے اپنے خاندان کی عوامی نیشنل پارٹی سے 120 سالہ رفاقت توڑ دی انہوں نے نہ صرف اے این پی کو خیر باد کہہ دیا بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت بھی اختیار کر لی پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ اور عدنان جلیل آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کے ذریعے شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگے ''آج '' کے رابطے پر عدنان جلیل نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدات کی تھی پی کے 81سے کاغذات جمع کرائے ہیں اگر پارٹی قیادت نے ہدایت کی تو الیکشن ضرور لڑونگا ۔
