سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب

سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد اساتذہ نے دھرنا ختم کر دیا   اس سے قبل ڈائریکٹریٹ  کے سبزہ زار میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی دھرنا دیا گزشتہ روز  سیکرٹری تعلیم نے اساتذہ کی کمیٹی کو اپنے دفتر طلب کیا اور ا ن سے مذاکرات کئے سیکرٹری نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی جس پر اساتذہ نے دھرنا ختم کر دیا ۔