بی آر ٹی انتظامیہ نے ایس آر او 8گاڑی بند کردی جس کے باعث سٹاپ ٹو سٹاپ مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے بی آر ٹی انتظامیہ نے گلہار سے سٹاپ ٹو سٹاپ حیات آبادتک جانے والی ایس آر او 8کی سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی ہے اوراس کی جگہ ایس آر او 16گلبہار سے نواب مارکیٹ حیات آباد تک شروع کردی ہے سٹا پ ٹو سٹاپ ایس آر او 8کی گاڑی ختم ہونے کے باعث مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ائیرو2میں مسافروں کی تعدادمیں اضافہ کے باعث مسافروں کو شدید دھکم پیل کا سامنا ہے ۔
