ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کا میٹرک امتحانات فائنل ٹو کے نتائج کا اعلان

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے میٹرک امتحانات فائنل ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا  جس کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 62ہزار  577 امیدوار شریک ہوئے جن میں 56ہزار 288پاس قرار پائے  مجموعی نتیجہ 91.1فیصد رہا  نہم می 52932طلبہ میں 48ہزار 215پاس ہوئے  دہم کے 9655میں 8073کامیاب ہوئے پشاور تعلیمی بورڈ نے گزشتہ روز امتحانات کے نتائج جاری کئے  نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دیکھا جا سکتا ہے واضح رہے کہ مذکورہ طلباء میں زیادہ تر تعداد ان امیدواروں کی تھی جو مختلف مضامین میں امپرومٹ کے خواہا ں تھے