ٹک ٹاک بنانے کا شوق ، ایک اور جان لے گیا

گجرات میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران بہنوں میں ہونے والے معمولی سے جھگڑے نے چھوٹی بہن کی جان لےلی۔

پولیس کے مطابق گجرات میں سرائے عالمگیر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے 2 بہنوں میں تکرار پر بڑی بہن نے فائرنگ کردی۔

گولی لگنے سے چھوٹی بہن شدید زخمی ہوگئی، زخمی بہن اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی۔

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا، واقعےکا مقدمہ درج  کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔