کلفٹن میں پلاسٹک فیکٹری کے مالک نے کاروبار میں نقصان ہونے کے سبب پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے کلفٹن بلاک 8نزد تین تلوارکے قریب بنگلے میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے معائنےکے بعدلاش کو ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 60سالہ محمد عارف ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او پیر شبیر کے مطابق متوفی عارف کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ متوفی کی پلاسٹک کی فیکٹری ہے اس میں کافی نقصان ہونے کے سبب دلبرداشتہ ہوکر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جس وقت انھوں نے خودکشی کی گھر میں اہلخانہ موجود تھے۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم مزید جانچ کا عمل جاری ہے۔