سال نو کی خوشی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے جبکہ 65 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 بجتے ہی سال نو کا آغاز فائرنگ، پٹاخوں اور ہلے گلے سے ہوا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری دریا آباد، رنچھوڑ لائن، ڈالمیا اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ گلشنِ اقبال 13 ڈی میں ہوائی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر، قائد آباد، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی، بلدیہ، کیماڑی، سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی گئی۔