سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج

کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج ہوا، پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں گینگ وار کا مبینہ کارندہ زخمی ہوا، جبکہ پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپر پائی وے پر ہوا جس میں  18سال کے جوان کی جان گئی۔

کراچی میں سال نو کا پہلا مقدمہ خواجہ اجمیر نگری تھانے میں دو ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سال 2024 کا پہلا مبینہ پولیس مقابلہ لیاری کلری میں ہوا جس میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے مبینہ کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا، ملزم قتل، بھتہ خوری اور اغواء کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 دوسری جانب سال نو کا پہلا ٹریفک حادثہ سائٹ سپر ہائی وے پر ہوا جس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سال کا عادل نامی شخص جاں بحق ہوا، متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔