باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار کی گاڑی کے قریب بم دھماکا دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما قاری خیراللہ محفوظ رہے

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار قاری خیراللّٰہ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے میں جے یو آئی رہنما محفوظ رہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ کاشف ذوالفقار کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برکمر میں جے یو اۤئی کے امیدوار قاری خیر اللّٰہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صوبائی اسمبلی کی نشست حلقہ پی کے 19 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار محفوظ رہے تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ اۤپریشن شروع کر دیا ہے۔