الیکشن ٹریبونل پشاور: کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف 150سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دائر

آئندہ عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیش کی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری دن ہے۔

الیکشن ٹریبونل پشاور میں کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کے خلاف 150سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دائر کردیں۔

درخواستیں دائر کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان ، سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق ایم پی اے افتخار مشوانی اور عبدالسلام آفریدی شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی اور مسترد اپیلوں پر کل سے سماعت ہوگی، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کریں گے جبکہ الیکشن ٹریبونل 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلہ جاری کرے گا۔